سرینگر۔ 14 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں جموںوکشمیر پیپلز موومنٹ اور جموںوکشمیر پیپلز لیگ نے عالمی برادری خاص طورپر اقوام متحدہ پر زوردیا ہے کہ وہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بند کرانے کیلئے بھارت پر دباﺅ بڑھائے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پیپلز موومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے جموںمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ علاقے میںکشمیری عوام بھارتی فورسز کی بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں