22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںانسدادِ ڈینگی کیلئے عوامی تعاون سب سے زیادہ اہم ہے، خواجہ سلمان...

انسدادِ ڈینگی کیلئے عوامی تعاون سب سے زیادہ اہم ہے، خواجہ سلمان رفیق

- Advertisement -

لاہور۔26اگست (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنر ضلع مری کے دفتر میں انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں صوبہ بھر خصوصا ًضلع مری میں ڈینگی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مری ڈاکٹر وسیم اکرم، اے ڈی سی آر، اسسٹنٹ کمشنرز، اے ڈی سی جی، ہیلتھ حکام اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے نمائندگان نے شرکت کی۔ویڈیو لنک کے ذریعے محکمہ صحت و آبادی سے ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل اور پی آئی ٹی بی کے حکام نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ضلع مری نے اجلاس کو بریفنگ دی اور متعلقہ محکمہ جات کی کارکردگی پیش کی۔

صوبائی وزیر صحت نے اجلاس میں ناقص کارکردگی کے حامل افسران کے خلاف کارروائی کیلئے متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹریز کو مراسلہ لکھنے کی ہدایت کی۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔حکومت پنجاب ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فیلڈ افسران کو بھی متحرک رہنا ہو گا، ڈینگی کے خلاف کام کرنے والے یہ محض ڈیوٹی نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں جو جہاد سے کم نہیں۔انسدادِ ڈینگی کیلئے عوامی تعاون سب سے زیادہ اہم ہے۔حکومت اور عوام کے باہمی تعاون سے ڈینگی کو شکست دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ شہری اپنے گھروں اور اردگرد کے علاقوں کو صاف رکھیں تاکہ ڈینگی لاروا کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں