لاہور۔4نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کےچیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کے 57 ویں روز تمام اضلاع میں مزید 261کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق 260بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے173درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ17ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے، پکڑے جانے والوں میں6 کمرشل، ایک صنعتی اور254ڈومیسٹک کنکشنز شامل ہیں، تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو324326یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت 13266285روپے ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ انسداد بجلی چوری مہم کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک11826ملزمان کو گرفتار کیا گیا، مجموعی طور پر23469کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،23229کنکشن کےخلاف ایف آئی آرکی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے22416درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں،بجلی چوروں کو اب تک44457345یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1907232291روپے ہے۔
ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں۔فضل کالونی میں ایک کنکشن کو4900یونٹس چوری کرنے والے صارف کو 250000روپے،صادق کالونی میں کنکشن کو4000یونٹس کی چوری پر، 200000روپے،رام گلی کے علاقے میں 5895یونٹس چوری کرنے پر200000روپے اورمصطفی آباد کے علاقے میں ایک کنکشن کو 2190یونٹس چوری کرنے پر 158046کی رقم چارج کی گئی ہے۔
واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذات خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔