
اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو ( نیب )کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے‘ قومی احتساب بیورو کی انسداد بدعنوانی کی جامع قومی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں نیب 2016ءمیں بھی اس پالیسی پر عملدرآمد جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈکوار ٹر میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا جس میں نیب ہیڈکوار ٹر اور تمام علاقائی بیوروز کی وسط مدتی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ نیب کی چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کو نیب ہیڈکوارٹر اورر تمام علاقائی بیوروزکی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ داری سونپی کی گئی تھی۔نیب کے تمام علاقائی بیورو ز اورنیب ہیڈکوار ٹرکی وسط مدتی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد سینئر ممبر چیئرمین مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن ٹیم نے تمام علاقائی بیورو ز اورنیب ہیڈکوار ٹرکی وسط مدتی کارکردگی سے متعلق چیئرمین نیب کو بریفنگ دی اور تمام علاقائی بیورو ز اورنیب ہیڈکوار ٹرکی خوبیوں اور خامیوں سے آگاہ کیا تاکہ مستقبل میں ان خامیوں پر قابو پایا جا سکے