انسداد سموگ اقدامات،چار انڈسٹریل یونٹس کے بوائلر سیل، 12 لاکھ روپے جرمانہ،3 مقدمات درج

165
انسداد سموگ اقدامات،چار انڈسٹریل یونٹس کے بوائلر سیل، 12 لاکھ روپے جرمانہ،3 مقدمات درج

فیصل آباد۔ 17 نومبر (اے پی پی):ضلع بھر میں انسداد سموگ اقدامات میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔اس ضمن میں محکمہ ماحولیات اورٹرانسپورٹ کی طرف سے بھرپور ایکشن لے کر سموگ پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے ایک روز میں مختلف مقامات پر 4،انڈسٹریل یونٹس کے بوائلر سیل، مالکان/بوائلر آپریٹرز کو 12 لاکھ روپے جرمانہ،3 مقدمات کا اندراج اور موقع سے تین افراد کو گرفتار کرایا ۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے بتایا کہ ایک روز میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے 5 بھٹہ جات سیل،مالکان کو 4 لاکھ روپے جرمانہ اور 2 مقدمات کا اندراج کرایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ شاہرات پر زہریلا دھواں دینے والی 9وہیکلز کے چالان،3ان فٹ گاڑیاں بند،ایک مقدمہ درج اور 16 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں سموگ کی روک تھام کے لئے موثر اور نتیجہ خیز اقدامات جاری رہیں گے اورماحول کو آلودہ کرکے سموگ کا موجب بننے والے قانونی کارروائی سے نہیں بچ سکتے۔

اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ماحولیات،ٹرانسپورٹ اور زراعت کے افسران فیلڈ میں بلاتعطل سرگرم عمل ہیں جبکہ شہریوں کی آگاہی کے لئے بھی اقدامات کا تسلسل جاری ہے۔