انسداد سموگ کارروائی ،متعدد بھٹوں سمیت فلنگ اسٹیشن کے مالکان کو جرمانہ

170
سموگ

سیالکوٹ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر صاحب سیالکوٹ شامیر اقبال کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور نے سراج والی اور بھا نے والی کا دورہ کیا اور متعدد بھٹوں سمیت فلنگ اسٹیشن کے مالکان پر جرمانے عائد کیے۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے انسداد سموگ کے سلسلہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے سیاہ دھواں چھوڑنے والے 2 بھٹوں کو جر ما نہ کیا جبکہ ایک بھٹہ پر زگ زیگ ٹیکنالو جی استعما ل نہ کر نے پر مقدمہ کا اندراج کروایا گیا۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی پر ایک فلنگ اسٹیشن کو جرمانہ عائد کر کے سیل کر دیا۔