27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںانسداد منشیات فورس کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ،9 ملزمان گرفتار

انسداد منشیات فورس کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ،9 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔25جنوری (اے پی پی):انسداد منشیات فورس(اے این ایف)نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 8 کارروائیوں میں 138 کلوگرام منشیات برآمدکرکے 2 خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار کر لیے ۔اے این ایف ترجمان کے مطابق کارگو آفس لاہور میں پارسل سے 2 کلو آئس برآمدکی گئی ۔

ڈی ایچ ایل صدر، پشاور سے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو آئس برآمدکی گئی ۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب دو ملزمان سے 50 کلوگرام چرس اور 40 کلو گرام افیون برآمدکی گئی ۔موٹر وے پُل پشاور کے قریب ملزم سے 15 کلو گرام چرس اور 12 کلوگرام افیون برآمد کی گئی ۔ایم نائن جامشورو ٹول پلازہ کے قریب 2 ملزمان سے 6 کلوگرام ویڈ برآمدکی گئی ۔

- Advertisement -

اقبال شہید ٹول پلازہ جی ٹی روڈ اٹک کے قریب دو خواتین سمیت تین ملزمان سے 6 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔کوہاٹ سے 4 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔شیر شاہ ٹول پلازہ کے قریب ملزم سے 1 کلو گرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=433140

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں