اٹک۔ 26 جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق، آئی جی پنجاب کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی قیادت میں انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر اٹک پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد ریحان ولد محمد خاقان سکنہ سیدھن سے 4280 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ شراب فروش محمد ذیشان ولد منظور شاہ سکنہ دامان حال بہادر خان کی تلاشی لینے پر 3 بوتلیں شراب کی برآمد کر لیں
دوسری جانب تھانہ صدر اٹک پولیس نے مشہور منشیات فروش لیاقت علی ولد محمد خان اور پرویز ولد محمد بشیر سکنائے شکردرہ اٹک کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا ملزم لیاقت علی سے 1700 گرام چرس اور پرویز سے 1420 گرام چرس برآمد ہوئی اسی طرح تھانہ نیوائیرپورٹ پولیس نے منشیات کے سوداگر جارج زمان ولد محمد سلیم ساکن قطبال فتح جنگ کے قبضہ سے 1060 گرام چرس برآمد کر لی
جبکہ تھانہ بسال پولیس نے انسداد منشیات کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے گاڑی نمبری RIH-3107 کو مشکوک جانتے ہوئے ڈرائیور غلام حیدر ولد غلام قادر سکنہ بسال کی پڑتال عمل میں لانے پر 720 گرام چرس برآمد کر لی اسی طرح تھانہ فتح جنگ پولیس کی ٹیم نے دوران گشت ظفر اقبال ولد محمد اقبال سکنہ فتح جنگ کی تلاشی لینے پر 10 لیٹر شراب برآمد کر لی۔اٹک پولیس نے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے حوالات بند کر دیا۔