انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر زیرو ٹالرنس، صوبہ بھر میں کریک ڈائون جاری

لاہور۔29جنوری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واضح کیا ہے کہ صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں بھی حکومتی شرائط اور قوانین کے مطابق ہی بسنت کی اجازت دی گئی ہے، اس کے علاوہ کسی صورت پتنگ بازی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق صوبہ بھر میں …

لاہور۔29جنوری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واضح کیا ہے کہ صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں بھی حکومتی شرائط اور قوانین کے مطابق ہی بسنت کی اجازت دی گئی ہے، اس کے علاوہ کسی صورت پتنگ بازی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر2621 ملزمان کو گرفتار جبکہ2550 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ کارروائیوں کے دوران ایک لاکھ86 ہزار944 پتنگیں اور4184 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق صرف لاہور میں1181 ملزمان گرفتار ہوئے،53 ہزار سے زائد پتنگیں اور1073 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔ شہریوں کو دھاتی ڈور سے محفوظ رکھنے کیلئے لاہور میں ایک لاکھ38 ہزار893 حفاظتی راڈز بھی تقسیم کی گئیں جبکہ53 ہزار752 افراد سے شورٹی بونڈز لیے گئے۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔