مین ہارٹ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 29 اگست سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں شروع ہو گی
نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 29 اگست سے شروع ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):مین ہارٹ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 29 اگست سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں شروع ہو گی۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے منیجر ڈویلپمنٹ خالد چغتائی نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں دس مختلف کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، لیڈیز ڈبلز، بوائز اینڈ گرلز انڈر-18، بوائز انڈر-14، گرلز انڈر-14،بوائز انڈر-12 اور گرلز انڈر-12 کے مقابلے شامل ہیں۔
چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ رائونڈ 29 اور 30 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ مین رائونڈ 31 اگست سے شروع ہو گا اور چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 5 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ فائنل مقابلوں کے اختتام پر چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔








