پشاور۔ 25 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مردان فیاض خان شیرپاؤ نے 2 مئی سےشروع ہونے والی 5روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ڈبل سواری، کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر مردان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مردان میں انددا پولیو مہم 6 مئی تک جاری رہے گی اور اس دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ڈپٹی کمشنر نے ڈبل سواری ، کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144 سی آر۔پی۔سی آڈر نمبر 865 /ڈی سی ایم کے تحت مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفہ 188 پی۔پی۔سی کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔