انسداد پولیو مہم کی کامیابی اورفرنٹ لائن ڈاکٹرز، ہیلتھ ورکرز کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی تقریب کا انعقاد

101
Anti-polio campaign
anti-polio campaign

ایبٹ آباد۔ 16 جنوری (اے پی پی):انسداد پولیو مہم کی کامیابی اورفرنٹ لائن ڈاکٹرز، ہیلتھ ورکرز کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کہاکہ پولیو کے خاتمہ کے لیے ہماری مشترکہ کوششیں نہایت اہم ہیں اور ہمارے ہیلتھ ورکرز اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے کی جانے والی محنت قابلِ تعریف ہے،ان کی بدولت ہم اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ہم سب کا مقصد پولیو فری پاکستان ہے اور ہم اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ پروگرام میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد عثمان اشرف، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال، ڈی ایم او ہیلتھ سید صہیب شاہ، ڈاکٹر اشفاق، ہیلتھ کوآرڈینیٹر، ایس پی ہیڈ کوارٹر، ایس پی کینٹ، ڈاکٹر واصل، صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے نمائندے اللہ رکھی، ایریا کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر طیبہ، ڈاکٹر عاطف سعود شاہ، پی آئی آئی کوآرڈینیٹر، ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ثناء، ڈاکٹر نفیسہ اور دیگر اہم افسران و ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اعزازی شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور تمام شرکاء کی محنت کو سراہا۔