انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کا دائرہ کار بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تک پھیلایا جائے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی پر بریفنگ کے دوران اظہارخیال

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کا دائرہ کار بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تک پھیلایا جائے۔ ایوان صدر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق صدر ڈاکٹرعارف علوی کو انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی پر بریفنگ دی گئی۔صدر عارف علوی کو ادارے کے کردار اور کارکردگی پر بریفنگ دی گئی اجلاس میں …

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کا دائرہ کار بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تک پھیلایا جائے۔ ایوان صدر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق صدر ڈاکٹرعارف علوی کو انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی پر بریفنگ دی گئی۔صدر عارف علوی کو ادارے کے کردار اور کارکردگی پر بریفنگ دی گئی اجلاس میں وائس چانسلر، انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی میجر جنرل ریحان عبدالباقی، چیئرمین سپارکو میجر جنرل عامر ندیم، ڈائریکٹر ایس پی ڈی بریگیڈ عبد الرحمن عارف نے شرکت کی۔ صدر عارف علوی نے طیارہ سازی اور خلائی علوم کے شعبوں میں تحقیق کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ملک کے دور دراز علاقوں تک ادارے کی رسائی بڑھائے۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ بلوچستان ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان تک ادارے کی رسائی بڑھانے پر توجہ دی جائے، نامور قومی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے تجربات سے فائدے کیلئے ان سے تعاون بڑھایا جائے۔ صدر مملکت کوبتایا گیا کہ ادارہ انجینئرنگ اور خلا سے متعلقہ شعبوں میں گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام کی سہولت پیش کر رہا ہے، ادارہ کورونا کے دوران طلبہ کو آن لائن تعلیم مہیا کر رہا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ایس ٹی بین الاقوامی معیار کے جدید ترین آلات سے آراستہ ہے۔صدر مملکت نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں آئی ایس ٹی کے کردار کی تعریف کی۔

مزید خبریں