انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سینئر افسران کے اجلاس کا انعقاد

انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے پیر کوڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ، ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا اور سینئر افسران کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق میٹنگ میں پولیس کے مجموعی طور پرپیشہ وارانہ امور اور کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے پیر کوڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ، ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا اور سینئر افسران کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق میٹنگ میں پولیس کے مجموعی طور پرپیشہ وارانہ امور اور کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد نےمختلف ٹیموں کو دئیے گئے ٹاسکس پر پیشرفت، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں، تفتیش کے معیار، ’’اسلحہ سے پاک اسلام آباد مہم‘‘ کے تحت غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و املاک کا مکمل تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔