لاہور۔24اکتوبر (اے پی پی):لاہور سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی عبدالحمید کی مالی امداد کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف …
انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کی پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔24اکتوبر (اے پی پی):لاہور سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی عبدالحمید کی مالی امداد کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت جاری کی گئی، جبکہ غازی ہیڈ کانسٹیبلز محمد ابوبکر اور وسیم شفقت کی درخواستوں پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو احکامات جاری کیے گئے۔
انہوں نے مرحوم اے ایس آئی محمد رزاق کی بیوہ کی درخواست پر بھی ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو فوری ریلیف کی ہدایت جاری کردی،لیڈی سب انسپکٹر ام کلثوم کی ٹریننگ کورس میں شمولیت کیدرخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ ، جبکہ لیڈی سب انسپکٹر ارم شبیر کی سرکاری رہائش سے متعلق درخواست پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو ریلیف دینے کی ہدایت جاری کی گئی۔مزید برآں، کانسٹیبل شہزاد ماجد کی درخواست پرایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ہدایات دی گئیں۔آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات صادر کیے۔








