انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پیر کو جناح کنونشن سنٹر اور ریڈ زون کا دورہ کرکے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی 9ویں وزارتی کانفرنس کے لئے کئے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباداو آئی سی کی 9ویں وزارتی کانفرنس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پیر کو جناح کنونشن سنٹر اور ریڈ زون کا دورہ کرکے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی 9ویں وزارتی کانفرنس کے لئے کئے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے مختلف اہم مقامات پر تعینات پولیس اہلکاروں کی آپریشنل تیاریوں کا معائنہ کیا۔پولیس کے ایک عہدیدار نے ’’اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ آئی جی پی سید علی ناصر رضوی نے موقع پر موجود سینئر پولیس افسران سے ملاقات کی اور بین الاقوامی کانفرنس کے لئے وضع کئے گئے مجموعی سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا معائنہ کرتے ہوئے اہلکاروں کی تعیناتی اور آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا تاکہ کانفرنس کے انعقاد کو پرامن، محفوظ اور منظم بنایا جا سکے۔آئی جی پی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہمہ وقت چوکس رہیں، باہمی رابطہ مزید مؤثر بنائیں اور غیر ملکی مندوبین و شرکاء کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔
انہوں نے تعینات تمام پولیس اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ پیشہ وارانہ مہارت، نظم و ضبط اور ذمہ داری کے اعلیٰ احساس کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔عہدیدار کے مطابق اسلام آباد پولیس نے او آئی سی وزارتی کانفرنس کے کامیاب، پرامن اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے جامع سکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔







