اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انشاء اللہ آئندہ سال ملک سےپولیو کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔جمعرات کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بل گیٹس کے ساتھ ان کی گفتگو ہوئی ہے اور پاکستا ن میں پولیو کے خاتمے کے لیے ان کی فائونڈیشن کی مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ملک میں پولیو کے 56 کیسز سامنے آئے تھے جبکہ اس سال اب تک پولیو کا صرف ایک کیس سامنے آیا ہے ،
انشاء اللہ آئندہ سال ہم پولیو کا مکمل خاتمہ کر دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے بل گیٹس سے یہ بھی کہا کہ کیا وہ پاکستان میں مائیکروسافٹ انکیوبیشن لیب قائم کر سکتے ہیں۔