21 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومقومی خبریںانشورنس اور بین الاقوامی تجارت کے معروف ماہر طارق بھٹی کی کتاب...

انشورنس اور بین الاقوامی تجارت کے معروف ماہر طارق بھٹی کی کتاب کی رونمائی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کی جائے گی

- Advertisement -

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):انشورنس اور بین الاقوامی تجارت کے ماہر طارق بھٹی کی تحریر کردہ کتاب ’’پیرامیٹرک انشورنس: ری شیپنگ دی رسک ورلڈ‘‘ کے عنوان سے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لانچ کی جائے گی۔ کتاب کے مصنف پنشن پاکستان کے بانی ہیں جو ایک مالیاتی مشاورتی پلیٹ فارم ہے اور سفارتی مشنز، ملٹی نیشنل کارپوریشنز اور پالیسی سازوں کے ساتھ کام کے حوالہ سے پہچان رکھتے ہیں۔

کتاب کے بارے میں مصنف نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بیمہ اور اس کے آپریشنز کے حوالے سے بہت سے منفی تاثرات پائے جاتے ہیں جن کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ اس کتاب کا مقصد انشورنس کے فوائد کو اجاگر کرنا، دعوئوں کے عمل میں انقلاب لانا، کوریج کے فرق کو کم کرنا اور بحران کے وقت تیز ادائیگیوں کی پیشکش کرنا ہے ۔واضح رہے کہ طارق بھٹی انشورنس، فنانس، بین الاقوامی تجارت اور سفارت کاری میں 40 سال سے زیادہ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592391

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں