انفارمیشن سروس اکیڈمی کے وفد کا اے پی پی کراچی بیورو کا دورہ

کراچی۔ 04 دسمبر (اے پی پی):انفارمیشن سروس اکیڈمی (آئی ایس اے) سلام آباد کے افسران پر مشتمل ایک وفد نے کراچی کے مطالعاتی دورے کے موقع پر جمعرات کو ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کراچی بیورو دفتر کا دورہ کیا اور سرکاری نیوز ایجنسی کے نظامِ کار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔وفد میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام (ایس ٹی پی) محترمہ عظمی ارجمند، پروبیشنر …

کراچی۔ 04 دسمبر (اے پی پی):انفارمیشن سروس اکیڈمی (آئی ایس اے) سلام آباد کے افسران پر مشتمل ایک وفد نے کراچی کے مطالعاتی دورے کے موقع پر جمعرات کو ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کراچی بیورو دفتر کا دورہ کیا اور سرکاری نیوز ایجنسی کے نظامِ کار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔وفد میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام (ایس ٹی پی) محترمہ عظمی ارجمند، پروبیشنر آفیسر بصیرت اقبال، ڈائریکٹر پی آئی ڈی کراچی خالد معراج عباسی اور ڈپٹی ڈائریکٹر نعمان احمد شامل تھے۔

وفد نے قومی خبر رساں ادارے کے امور، میڈیا کوریج، خبر رسانی اور ایڈیٹنگ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔اے پی پی کراچی کے بیورو چیف عبداللہ سروہی نے وفد کو ادارے کے تاریخی پس منظر، ذمہ داریوں اور ملک کی قومی خبر رساں ایجنسی کے دائرہ کار کے بارے میں آگاہی دی۔وفد نے بیورو کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔

آئی ایس اے کے وفد نے اپنے دورے کے موقع پر مختلف قومی میڈیا اداروں جن میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی)، پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن (ریڈیو پاکستان) اور آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) شامل ہیں ،کا بھی دورہ کیا۔ افسران نے کراچی میں نجی میڈیا ہاؤسز کے بھی دورے کیے جہاں انہیں انتظامی امور اور کام کے طریقۂ کار سے آگاہی حاصل کی ۔