انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں دو ماہ کے دوران 21.4 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی، سرمایہ کاری بورڈ

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی دومہینوں میں ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی کام کے شعبوں میں 21.4 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ 10 برسوں میں آئی ٹی اورٹیلی کام کے شعبے میں مجموعی طورپر384.2 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے اعدادوشمارکے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی کام کے …

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی دومہینوں میں ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی کام کے شعبوں میں 21.4 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ 10 برسوں میں آئی ٹی اورٹیلی کام کے شعبے میں مجموعی طورپر384.2 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے اعدادوشمارکے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی کام کے شعبے ان شعبوں میں شامل ہیں جہاں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی شرح زیادہ ہے۔

مزید خبریں