بٹگرام۔ 6 دسمبر (اے پی پی):انفورسمنٹ آفیسر بٹگرام دوست الرحمن کی زیرنگرانی مین بازار میں انسداد تجاوزات مہم شروع ہو گئی۔اس دوران ٹی ایم اے بٹگرام کے انکروچمنٹ عملہ کی جانب سے شہریوں کی شکایات اور آمدورفت میں درپیش مسائل کے حل کے لئے بٹگرام بازار میں آپریشن کیا گیا ،بٹگرام شہر میں مین روڈ کے دونوں اطراف پر تمام عارضی تجاوزات کو ہٹاکر فٹ پاتھ اور سڑک کو صاف کیا گیا۔
عوام بالخصوص تاجر برادری اور ریڑھی بانوں سے اپیل کی گئی کہ وہ شہر بھر بالخصوص اندرون شہر مین شاہراہ ریشم کے اطراف پر عارضی تجاوزات لگانے سے گریز کریں بصورت دیگر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔