انفیکشن کے باعث لاحق امراض کی تشخیص کی لیبارٹری کے قیام کےلئے 100 ملین روپے مختص

12
Budget2025-26

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی وزارت برائے قومی صحت نے انفیکشن کے باعث لاحق امراض کی تشخیص کی لیبارٹری کے قیام کےلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت آئندہ مالی سال 26-2025 کے لئے 100 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔

منگل کو جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 8289.913 ملین روپے ہے جبکہ 30 جون 2025 تک منصوبہ کے لئے5273.970ملین روپے کے فنڈز کے اجرا کا تخمینہ ہے۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کےلئے آئی ڈی ایس آر ایس منصوبہ کےلئے 100ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔