انقرہ ۔ 16 جون (اے پی پی) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں دوسری جناح ایوارڈ تقریب کے حوالے سے ” جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ“ مقابلہ مضمون نگاری منعقد ہو ا۔ اس تقریب میں ترکی کے قومی وزیر تعلیم ڈاکٹر عصمت یلماز نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ایوارڈ کا اجراءسفارت خانہ پاکستان نے پاکستانی کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کے نام …
انقرہ میں” جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ“ مقابلہ مضمون نگاری کا انعقاد

مزید خبریں
انقرہ ۔ 16 جون (اے پی پی) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں دوسری جناح ایوارڈ تقریب کے حوالے سے ” جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ“ مقابلہ مضمون نگاری منعقد ہو ا۔ اس تقریب میں ترکی کے قومی وزیر تعلیم ڈاکٹر عصمت یلماز نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ایوارڈ کا اجراءسفارت خانہ پاکستان نے پاکستانی کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے شروع کررکھا ہے جس کے لیے ترکی کی وزارتِ تعلیم تعاون فراہم کرتی ہے۔ اس مقابلہ مضمون نگاری کا اس سال کا موضوع ”پاکستان ترکی کے برادرانہ تعلقات اور حالیہ پیش رفت“ تھا۔اس موقع پر پاکستانی سفیر سہیل محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ کی تقریب ہماری سفارتکاری کے ایک اہم حصے کی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر مقابلہ مضمون نگاری میں حصہ لینے والے اور مختلف پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا اور طالبات کو مبارک با د دیتے ہوئے مقابلے کے مضامین میں دونوں ممالک کے مختلف موضوعات کا اجاگر کرنے پر اپنی دلی خوشی کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ایوارڈ کے اجرا کا مقصد نئی نسل کو ہمارے آباو اجداد کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی انتھک جدو جہد سے نئی نسل کو آگاہ کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس سال مقابلہ مضمون نگاری اس لیے بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے کہ امسال ترکی اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات ے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔








