بھکر۔ 30 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے شعبہ صحت میں انقلابی اقدامات کی بدولت ہیلتھ کئیر سسٹم میں غیر معمولی طور پر بہتری نظر آرہی ہے ضلع بھر کے ہسپتالوں اور مراکز صحت پر مسلسل مانیٹرنگ اسی تسلسل کی ایک کڑی ہے جس کا بنیادی مقصد عام آدمی کو باعزت طریقے سے طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر خالد جاوید اسراں اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر و عتیق الرحمٰن بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے تفصیلی دورہ کے دوران مختلف وارڈز میں صفائی ستھرائی و دیگر طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ان سے ہسپتال کی سروس ڈلیوری بارے دریافت کیا اور اس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے تسلی بخش قرار دیا