اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 40 پیسے ہو گئی ہے۔انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 22 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 738 روپے 55 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 14 پیسے رہی، کویتی دینار کی 910 روپے 77 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 34 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے 50 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے ریکارڈ کی گئی۔