انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 06 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277 روپے 85 پیسے ہو گئی ۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی …

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 06 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277 روپے 85 پیسے ہو گئی ۔

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 73 روپے 97 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 736 روپے 91 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 721 روپے 66 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 906 روپے 76 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 20 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 40 پیسے اور قیمت فروخت 278 روپے 90 پیسے ریکارڈ کی گئی۔