اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 08 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277 روپے 66 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 73 روپے 93 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 736 روپے 71 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 721 روپے 18 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 903 روپے 04 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 14 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 40 پیسے اور قیمت فروخت 278 روپے 90 پیسے ریکارڈ کی گئی۔