انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی

159

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 96 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 90 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 745 روپے 43 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 729 روپے 79 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 917 روپے 29 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 07 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 10 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 50 پیسے ریکارڈ کی گئی۔