انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 03 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 17 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی …

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 03 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 17 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 96 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 745 روپے 76 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 730 روپے 28 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 915 روپے 85 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 14 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 70 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 80 پیسے ریکارڈ کی گئی۔