ملتان۔ 05 نومبر (اے پی پی):انٹرسکول بیس بال چیمپئن شپ کے سلسلہ میں لوکل ملتان راؤنڈ کا آغاز ہوگیا ۔ ملتان راؤنڈ کے سلسلہ میں کھیلے گئے میچ میں نشاط سکول ملتان نے گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول کو چار رنز سے شکست دی۔ نشاط سکول کے سات رنز کے جواب میں پائلٹ سکول نے تین رنز سکور کئے۔حافظ حارث محمد حسن اور کامران نے دو دو جبکہ اسد علی نے ایک سکور کیا۔
بعد میں کھیلتے ہوئے پائلٹ سیکنڈری سکول کے محمد فیضان نے دو جبکہ طلحہ نے ایک سکور کیا۔میچ میں امپائرنگ کے فرائض بلال حنیف، صدام حسین، وقاص اسماعیل اور نعمان سلیم نے انجام دیئے۔