اوٹاوا۔4 اپریل(اے پی پی ) انٹرنیشل کموڈٹی ایکسچینج میں کینیڈین کینولا کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین امریکا تجارتی کشیدگی کے باعث برآمد میں اضافے کا امکان ہے۔ایکسچینج میںکینیڈین کینولا کے مئی کے لیے سودے2.10 ڈالر بڑھ کر 524.80 ڈالر فی ٹن طے پائے۔جولائی کے لیے کینیڈین کینولا کے سودے 2 ڈالر اضافے کے ساتھ 530.40 ڈالر فی ٹن جبکہ نومبر کے لیے سودے 1.90 ڈالر بڑھنے کے بعد 518.50 ڈالر فی ٹن طے پائے۔