انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ، پاکستان کے طیب اسلم نے مردوں، امریکی کی سبرینا سوبھی نے خواتین کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ایشین سکواش فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس (کل )ہفتہ کو ہانگ کانگ میں ہوگا
ایشین جونیئر انفرادی سکوائش چیمپئن شپ ،پاکستان کے نعمان خان نے سونے،احمدریحان نے چاندی اور عبداللہ نے کانسی کاتمغہ جیت لیا

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) سرینا ہوٹل ہواوے انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے طیب اسلم نے مردوں کا جبکہ امریکی کی سبرینا سوبھی نے خواتین کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف آف ایئر سٹاف، ایئر مارشل عاصم ظہیر تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ٹورنامنٹ میں مردوں کے لئے 20 ہزار ڈالر اور خواتین کے لئے 12 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی تھی۔ گذشتہ روز مصحف سکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے مردوں کے کھیلے فائنل میچ میں پاکستان کے طیب اسلم نے اپنے ہم وطنی فرحان محبوب کو 3-0 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ طیب اسلم نے فرحان محبوب کے خلاف پہلے اور دوسرے سیٹ میں بالترتیب 11ـ8 اور 13ـ11 سے فتح حاصل کرکے مقابلہ 2ـ0 کردیا۔ تیسرے سیٹ میں بھی طیب اسلم نے 11ـ4 سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ 3-0 سے جیت لیا۔ خواتین کے فائنل میں امریکی کی سبرینا سوبھی نے مصر کی حنا موتاز کو 3-0 سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا، پہلے سیٹ میں امریکی کی سبرینا سوبھی نے حنا موتاز کے خلاف 11ـ3 سے کامیابی کرکے مقابلہ 1ـ0 کر دیا ہے۔ دوسرے سیٹ میں سبرینا سوبھی نے 11ـ9 سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ 2-0 کر دیا۔ اسی طرح سبرینا سوبھی نے تیسرے سیٹ میں بھی 11ـ9 سے فتح حاصل کرکے مقابلہ 3-0 سے جیت لیا۔ مصر کی حنا موتاز نے کم بیک کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ایسا کرنے میں ناکامی رہی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ مصر، امریکہ، ہانگ کانگ، برطانیہ، ملائیشیا، جرمنی، پرتگال، سپین، سوئٹزرلینڈ، اردن اور آسٹریا کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔