لاہور۔16جولائی (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے انٹرنیشنل فورم فار ریلیجئس ٹورازم کے زیر اہتمام 24ویں انٹرنیشنل عرب ٹورازم اینڈ حج و عمرہ نمائش کا افتتاح کیا ہے۔ اس موقع پر انٹرنیشنل فورم فار ریلیجیئس ٹورازم کے رہنماوں امین اللہ،عبد الکریم حسنی اور مختلف اسلامی ممالک سے عالمی ٹورازم کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب …
انٹرنیشنل عرب ٹورازم اینڈ حج و عمرہ نمائش مذہبی ٹورازم کو فروغ دینے کا باعث بنے گی ،گورنر پنجاب

مزید خبریں
لاہور۔16جولائی (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے انٹرنیشنل فورم فار ریلیجئس ٹورازم کے زیر اہتمام 24ویں انٹرنیشنل عرب ٹورازم اینڈ حج و عمرہ نمائش کا افتتاح کیا ہے۔
اس موقع پر انٹرنیشنل فورم فار ریلیجیئس ٹورازم کے رہنماوں امین اللہ،عبد الکریم حسنی اور مختلف اسلامی ممالک سے عالمی ٹورازم کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل عرب ٹورازم اینڈ حج و عمرہ نمائش پاکستان کیلئے اور پاکستان سے مذہبی ٹورازم کو فروغ دینے کا باعث بنے گی، دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج جائے گا اور پاکستان سے متعلق دشمن قوتوں نے جو منفی پروپیگنڈا پھیلا رکھا تھا اس کا خاتمہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے بالعموم اور عرب و اسلامی ممالک سے بالخصوص زائرین کو پاکستان آنے کی دعوت دیتا ہوں ، پاکستان ایک پرامن ملک ہے یہاں کے لوگ محبت کرنے والے مہمان نواز ہیں۔ اس نمائش کے ذریعہ دنیا بھر سے بالخصوص اسلامی ممالک سے ٹورازم کمپنیوں کو لانے کا سہرا حافظ طاہر محمود اشرفی کے سر ہے انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی سربلندی اور وقار کیلئے خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق میں زائرین کا غائب ہونا ملک کی بدنامی کا باعث بنا ، اس بدنامی سے بچنے کیلئے ہمیں اپنے نظام کو بہتر کرنا ہوگا۔
جو طریقہ کار حج اور عمرہ کیلئے اپنایا جاتا ہے وہی ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے بھی اپنایا جائے تاکہ زیارتوں کیلئے جانے والا کوئی شخص غائب نہ ہوسکے۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مذہبی ٹورازم کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، عمرہ ، حج اور زیارتوں کیلئے متعلقہ ممالک اپنے نظام کو بہتر سے بہتر بنا رہے ہیں ہمیں ان کے مطابق اپنے نظام میں بھی تبدیلیاں کرنا ہوں گی۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ سعودی عرب ، ایران ، عراق ، مصر یا اردن دنیا کیلئے کوئی اور نظام بنائے اور ہمارے لئے کوئی اور ، یہ ممالک بھائی چارے میں ہمیں تعاون تو دے سکتے ہیں لیکن ان کے نظام پوری دنیا کیلئے یکساں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں اللہ نے ہمیں جس فتح مبین سے نوازا ہے اس سے اسلامی دنیا میں پاکستان کا وقار پہلے سے بہتر ہوا ہے، ہمیں اس صورتحال کا فایدہ اٹھاتے ہوئے مذہبی ٹورازم کو فروغ دینا ہوگا۔ پاکستان سے ہر سال لاکھوں مسلمان حج و عمرہ کیلئے سعودی عرب جاتے ہیں، لاکھوں کی تعداد میں لوگ عراق اور ایران زیارتوں کیلئے جاتے ہیں، اسی طرح کئی مذاہب کے مقدسات پاکستان میں موجود ہیں ، جن کی زیارت کیلئے دنیا بھر سے سیاح پاکستان آنے کی خواہش رکھتے ہیں اگر ہم مذہبی ٹورازم کو فروغ دیں گے تو اس سے ناصرف پاکستان کا دنیا بھر میں وقار بلند ہوگا بلکہ ملکی معیشت بھی بہتر ہوگی۔
انٹرنیشنل ریلیجئس ٹورازم کونسل کے رہنما امین اللہ طاہر نے کہا کہ انٹرنیشنل ریلیجئس ٹورازم کونسل پورے پاکستان میں اس طرح کی نمائشوں کو منعقد کرے گی اور پاکستان اور عالم اسلام ، عالم عرب کی مختلف ٹورازم کمپنیوں اور وزارتوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا جائے گا اور اس حوالے سے عملی طور پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔








