اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے سیکرٹری جنرل آرسینیو انتونیو ڈومنگیویز ویلاسکو پاکستان کے دورہ کے دوران اسلام آباد اور کراچی میں پاکستان کی قیادت اور اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم اوکے سیکرٹری جنرل تین روزہ دورے پر گزشتہ شب پاکستان پہنچے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ آئی ایم او کے کسی سیکرٹری جنرل کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل اسلام آباد میں ’’انٹرنیشنل میری ٹائم بزنس اینڈ فنانس کانفرنس‘‘ میں شرکت کر رہے ہیں جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔