اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی): انٹرنیشل میری ٹائم آرگنائیزیشن (بین الاقوامی بحری تنظیم) کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومنگس تین روزہ دورے پرپاکستان پہچ گئے۔
وزارت بحری امور کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وہ وزارت بحری امور کی جانب سے منعقد کردہ تین روزہ کانفرنس اور نمائش میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس 12 ستمبر کو اسلام آباد، جبکہ 13 اور 14 ستمبر کو کراچی میں ہوگی۔ پہلی مرتبہ بین الاقوامی بحری تنظیم کا کوئی سیکرٹری جنرل پاکستان آیا ہے۔
اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے پر وزارت بحری امور اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیربرائے بحری امور قیصراحمد شیخ نے اس موقع پر کہا کہ یہ ہماری میری ٹائم انڈسٹری کے لئے فخر کی بات ہے اور ہم سیکرٹری جنرل آئی ایم او کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=502243