انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان کی شاندار فتح، پہلی پوزیشن حاصل کی

عمان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستانی دستے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

مسقط۔23ستمبر (اے پی پی):عمان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستانی دستے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

پاکستان نے ایونٹ میں 455 پوائنٹس کے ساتھ مجموعی برتری قائم کی۔قومی دستے نے روایتی نیزہ بازی اور گھڑ سواری کے مقابلوں میں شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 طلائی ، 5 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے جیتے، جس کا سہرا ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے کھلاڑیوں اور معاون عملے کے سر جاتا ہے۔

اس شاندار کامیابی کے بعد پاکستان اب اردن میں منعقد ہونے والے 5ویں انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کر چکا ہے۔