انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں 4 فیصد اضافہ

نیویارک ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں 4 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سخت سرد موسم کے باعث فصل کو نقصان پہنچنے کے خدشات ہیں۔ایکسچینج میں دسمبر کیلئے روئی کے سودے 2.84 سینٹ (4.25 فیصد) اضافے کے ساتھ 69.72 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ایکسچینج میں روئی کی کل 52958 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کی نسبت 28691 گانٹھیں زیادہ …

نیویارک ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں 4 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سخت سرد موسم کے باعث فصل کو نقصان پہنچنے کے خدشات ہیں۔ایکسچینج میں دسمبر کیلئے روئی کے سودے 2.84 سینٹ (4.25 فیصد) اضافے کے ساتھ 69.72 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ایکسچینج میں روئی کی کل 52958 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کی نسبت 28691 گانٹھیں زیادہ ہیں۔

Leave a Reply