انٹر پول کے ذریعے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری 1 سال بعد دبئی سے گرفتار

51
6 arrested
6 arrested

سرگودہا۔2فروری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے مجرمان اشتہاریوں اور بیرون ملک فرار مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے دیئے گئے خصوصی ٹاسک کے مطابق ڈی پی او محمد فیصل کامران کی سربراہی میں 01 سال سے بیرون ملک فرار قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری وقار کو بذریعہ انٹرپول دبئی سے گرفتار کرلیا۔

مجرم اشتہاری وقار نے سال 2022 میں علاقہ تھانہ بھیرہ میں ایک شخص کو فائر مارکر قتل کیا تھا جس کا مقدمہ نمبر 809/2022 بجرم 302 ت پ تھانہ بھیرہ میں درج کیا گیا تھا۔ملزم وقار گرفتاری سے بچنے کے لئے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔سرگودھا پولیس نے بذریعہ ریڈ وارنٹ ملزم کی گرفتاری کا تحرک کیا اور انٹرپول کے ذریعے ملزم کو دبئی سے گرفتار کرکے پاکستان ڈی پورٹ کیاگرفتار ملزم سے مزید انٹروگیشن جاری ہے۔