اسلام آباد ۔ 08 فروری (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے انٹر ڈیپارمنٹ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب (آج) جمعرات کو قیوم سٹیڈیم، پشاور میں ہوگی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل محمود خان ہونگے جو کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس، پاکستان واپڈا، ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے سائیکلسٹ حصہ لے رہے ہیں۔