انٹیلی جنس ایجنسیز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گولڈ مافیا کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز

238
گولڈ مافیا

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):گولڈ مافیا کے خلاف انٹیلی جنس ایجنسیز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔ گولڈ مافیا اور سمگلرز کے خلاف فیصلہ کن ایکشن کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیز پر مشتمل ٹاسک فورس بنا دی گئی ہیں۔ ٹاسک فورس کا مقصد سونے کے سمگلرز اور مافیا کو پکڑ کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس نے سونا سمگلنگ کرنے والے مافیا اور سمگلرز کی لسٹیں تیار کر لی ہیں۔ اِس کے علاوہ حکومت نے گولڈ ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے اور سونے کی خرید و فروخت کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے جس کا فائدہ ہر عام شہری اور ملک کو ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق سونے کی قیمت پہلے ہی مارکیٹ میں نیچے گر رہی ہے ۔