انڈر 19مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کیلئے امپائرز اور میچ ریفریز کے ناموں کااعلان

لاہور۔2فروری (اے پی پی):آئی سی سی نے انڈر 19مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے دونوں سیمی فائنلز کے لیے امارات آئی سی سی انٹرنیشنل پینلز سے تعلق رکھنے والے امپائرز اور میچ ریفریز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ناقابل شکست آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 3 فروری کو مدِمقابل ہوں گی۔ اس میچ میں زاہد بسارتھ اور ویریندر شرما آن فیلڈ امپائرز کے …

لاہور۔2فروری (اے پی پی):آئی سی سی نے انڈر 19مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے دونوں سیمی فائنلز کے لیے امارات آئی سی سی انٹرنیشنل پینلز سے تعلق رکھنے والے امپائرز اور میچ ریفریز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ناقابل شکست آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 3 فروری کو مدِمقابل ہوں گی۔ اس میچ میں زاہد بسارتھ اور ویریندر شرما آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے۔

زاہد بسارتھ اس سے قبل انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف فتح میں امپائرنگ کر چکے ہیں جبکہ ویریندر شرما آسٹریلیا کے جاپان اور سری لنکا کے خلاف میچز میں آن فیلڈ امپائر رہے۔اس میچ میں لوبابالو گکوما تھرڈ امپائر جبکہ پراگیتھ رامبوکویلا فورتھ امپائر ہوں گے۔ میچ ریفری کی ذمہ داریاں پراکاش بھٹ نبھائیں گے۔ یہ سیمی فائنل بولاوایو میں کھیلا جائے گا۔دوسرا سیمی فائنل 4فروری کو ہرارے میں بھارت اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس میچ کے لیے شان ہیگ اور رسل وارن کو آن فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے۔ شان ہیگ افغانستان کی گروپ اسٹیج میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف فتوحات کے میچز میں امپائرنگ کر چکے ہیں جبکہ رسل وارن بھارت کے امریکہ اور بنگلہ دیش کے خلاف کامیاب میچز میں ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔اس سیمی فائنل میں شان کریگ تھرڈ امپائر اور مسعودر مکول فورتھ امپائر ہوں گے جبکہ میچ ریفری کے فرائض گریم لا بروئے انجام دیں گے۔