ٹرینیڈاڈ۔17جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں کل( منگل کو ) مزید 3 میچوں کا فیصلہ ہو گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام انڈر 19 ورلڈ کپ کے 14 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلے ویسٹ انڈیز میں جاری ہیں۔
میگا ایونٹ میں منگل کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں گروپ سی کی ٹیمیں افغانستان اور پاپوانیو گنی آمنے سامنے ہوں گی۔
دوسرا میچ گروپ بی کی ٹیموں جنوبی افریقا اور یوگنڈا کے درمیان پورٹ آف سپین میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ کا 11واں میچ گروپ اے کی ٹیموں انگلینڈ اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا فائنل میچ 5 فروری کو کھیلا جائے گا۔