بالاکوٹ میں جاری انڈر 23 باسکٹ بال چیمپئن شپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالاکوٹ اور ہزارہ یونیورسٹی کی ٹیموں نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
انڈر23 باسکٹ بال چیمپئن شپ،بالاکوٹ اور ہزارہ یونیورسٹی کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

مزید خبریں
مانسہرہ۔ 13 جولائی (اے پی پی):بالاکوٹ میں جاری انڈر23 باسکٹ بال چیمپئن شپ میں بالاکوٹ اور ہزارہ یونیورسٹی کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں ۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس مانسہرہ اور ڈسٹرکٹ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے بالاکوٹ ہائی سکول میں کھیلے جانےوالے انڈر23 باسکٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نے اپنی حریف ٹیم کو ایک زبردست مقابلہ کے بعد 53/44سے شکست دی۔دوسرے سیمی فائنل میں بالا کوٹ نے اپنی حریف ٹیم کو 39/24 سے شکست دےکر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ ایونٹ کا فائنل کل منگل کوکھیلا جائےگا ۔







