انڈس موٹرزکمپنی کے خالص منافع میں پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر58فیصدکی نموریکارڈ

137
Indus Motor Co
Indus Motor Co

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):انڈس موٹرزکمپنی کے خالص منافع میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر58فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کو5.091ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.216 ارب روپے کاتھا،

پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 64.8روپے ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 40.9روپے تھی۔پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی مجموعی ریونیوکاحجم 41.603ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 32.67ارب روپے کے مقابلہ میں 27فیصدزیادہ ہے۔