انڈونیشیا، ملائشیا، سنگاپور اور اٹلی کے طلباءکا سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ

سنگاپور ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) انڈونیشیا، ملائشیا، سنگاپور اور اٹلی کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباءنے سنگاپورمیں اے ایس ای ایم سنگاپور سپن آف2017ءکے تحت پاکستانی ہائی کمیشن کادورہ کیا۔ اس موقع پرسنگاپورمیں پاکستان کے ہائی کمشنر، جوپاکستان، ایشیا یورپ فا¶نڈیشن کے گورنربھی ہے، نے طلباءکو پاکستان اورسنگاپورکے درمیان دوطرفہ تعلقات بارے بریفنگ دی۔انہوں نے طلباءکو ہائی کمیشن کے کام اورمختلف شعبوں کی کارگردی کے بارے میں بھی …

سنگاپور ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) انڈونیشیا، ملائشیا، سنگاپور اور اٹلی کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباءنے سنگاپورمیں اے ایس ای ایم سنگاپور سپن آف2017ءکے تحت پاکستانی ہائی کمیشن کادورہ کیا۔ اس موقع پرسنگاپورمیں پاکستان کے ہائی کمشنر، جوپاکستان، ایشیا یورپ فا¶نڈیشن کے گورنربھی ہے، نے طلباءکو پاکستان اورسنگاپورکے درمیان دوطرفہ تعلقات بارے بریفنگ دی۔انہوں نے طلباءکو ہائی کمیشن کے کام اورمختلف شعبوں کی کارگردی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔بریفنگ کے بعد سوال وجواب کا سیشن ہواجس میں پاکستانی ہائی کمشنرنصراللہ خان نے پریس قونصلر نگہت شاہ کے ساتھ مل کر طلباءکے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔طلباءنے مختلف ملکی اوربین الاقوامی امورپرپاکستان کے موقف میں گہری دلچسپی لی۔انہوں نے بریفنگ کے انعقاد کو سراہا اورکہاکہ اس سے انہیں پاکستان سے متعلق زیادہ آگاہی ہوئی ہے۔ماڈل اے ایس ای ایم کے ذریعے رکن ممالک کے طلباءکو سفارت کاری، مذاکرات، اتفاق رائے کے قیام اورتحقیق سے ،متعلق آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply