جکارتہ ۔ 30 نومبر (اے پی پی) انڈونیشیاءمیں رواں سال کے دوران گندم کی درآمد میں 7 فیصد سے زیادہ اضافے کا امکان ہے جس کی وجہ گنجان آباد ملک میں اس کی کھپت میں اضافہ ہے۔ملک کی انڈسٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق انڈونیشیاءمیں خوراک کی ضروریات کیلئے گندم کی کھپت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ بڑھتی آبادی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کے دوران گندم کی درآمد میں 7 فیصد اور 2017 ءکے دوران 8 فیصد سے زیادہ اضافے کا امکان ہے۔