انڈونیشیاءکے صدر جوکو ویدودو 26جنوری کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) انڈونیشیاءکے صدر جوکو ویدودو اور خاتون اول مادام ایریانا ویدودو 26اور 27جنوری کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے۔ صدر ویدودو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کرینگے۔ وزراءاور تجارتی وفد بھی صدر ویدودو کے ہمراہ ہوگا۔صدر ویددودو کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔اس سے قبل صدر سوسیلو بمبانگ نے ڈی ایٹ سربراہ اجلاس میں شرکت کی …

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) انڈونیشیاءکے صدر جوکو ویدودو اور خاتون اول مادام ایریانا ویدودو 26اور 27جنوری کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے۔ صدر ویدودو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کرینگے۔ وزراءاور تجارتی وفد بھی صدر ویدودو کے ہمراہ ہوگا۔صدر ویددودو کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔اس سے قبل صدر سوسیلو بمبانگ نے ڈی ایٹ سربراہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے 2012میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔صدر مملکت ممنون حسین انڈونیشیاءکے صدر کے اعزاز میں سرکاری ضیافت دینگے جبکہ صدر ویدودو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کرینگے۔انڈونیشیاءکے صدر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقات کرینگے۔پاکستان اور انڈونیشیاءکے درمیان قریبی تاریخی اور کوشگوار تعلقات قائم ہیں۔انڈونیشیا پاکستان کا آٹھواں بڑا اور آسیان خظے میں سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم 2.1ارب ڈالر سالانہ ہے۔