جکارتہ ۔8جولائی (اے پی پی):انڈونیشیا کے صوبےگورونتالو کی بون بولانگو ریجنسی میں سیلاب اور سونے کی کان میں مٹی کے تودے گرنے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 11 ہو گئی ہے جبکہ 17 افراد لاپتہ ہیں ۔ شنہوا کے مطابق علاقائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے آپریشنل یونٹ کے سربراہ آچرل بیبیونگگو نے کہا کہ سیلاب اور سونے کی کان میں مٹی کے تودے گرنے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 11 ہو گئی ہے جبکہ 17 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں ۔
انہوں نےبتایا کہ مقامی سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے تقریباً 180 اہلکار، فوجی، پولیس اہلکار اور ڈیزاسٹر ایجنسی کے اہلکار اس مشن میں شامل تھے۔گورونتالو سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے سربراہ ہیریانتو نےبتایا کہ دشوار گزار راستوں کے باعث کان کنی کی جگہ پر تلاش کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی تھی۔علاقائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ پانچ ذیلی اضلاع میں 288 مکانات متاثر ہوئے ہیں، بارشوں اور سیلاب سے 1,029 رہائشی متاثر ہوئےہیں ۔