24.4 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںانڈونیشیا ، جاوا میں چونے کے پتھر کی کان میں مٹی کا...

انڈونیشیا ، جاوا میں چونے کے پتھر کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 7 افراد ہلاک ، 12 زخمی

- Advertisement -

جکارتہ ۔30مئی (اے پی پی):انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں چونے کے پتھر کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 7 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ۔

شنہوا کے مطابق صوبائی سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے آپریشنل یونٹ کے قائم مقام سربراہ مامنگ فاتمونو نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ سیریبن ریجنسی کے بوبوس گاؤں میں واقع گنونگ کوڈا کان میں ہوئی۔

- Advertisement -

جس سے 7 افراد ہلاک،12 زخمی اور 3لاپتہ ہو گئے۔ زخمیوں کو سمبر ہوریپ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603328

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں