تعلیم ہمارے ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ ثانیہ کی بنیاد ہے، چینی صدر

بیجنگ ۔31مئی (اے پی پی):چین کے صدرشی جن پھنگ کا اہم مضمون ’’تعلیمی طاقت کو تیزی سے مضبوط بنائیں‘‘ چھیوشی میگزین کے 11ویں شمارے میں یکم جون کو شائع ہو گا۔چینی میڈیا کے مطابق مضمون میں زور دیا گیا ہے کہ تعلیم ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ ثانیہ کی بنیاد ہے،سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے، ہم نے تعلیم کو ملک اور پارٹی کے لیے …

بیجنگ ۔31مئی (اے پی پی):چین کے صدرشی جن پھنگ کا اہم مضمون ’’تعلیمی طاقت کو تیزی سے مضبوط بنائیں‘‘ چھیوشی میگزین کے 11ویں شمارے میں یکم جون کو شائع ہو گا۔چینی میڈیا کے مطابق مضمون میں زور دیا گیا ہے کہ تعلیم ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ ثانیہ کی بنیاد ہے،سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے، ہم نے تعلیم کو ملک اور پارٹی کے لیے ایک بڑی ترجیح کے طور پر برقرار رکھا ہے،

پارٹی کی تعلیمی پالیسی کو مکمل طور پر نافذ کیا ہے، سائنس اور تعلیم کے ذریعے ملک کو ترقی دینے کی حکمت عملی کولاگو کیا ہے اور تعلیمی جدید کاری کو تیز کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے 2035 تک تعلیمی طاقت بننے کا ہدف مقرر کیا ہے، جدید دور میں تعلیمی شعبے میں تاریخی کامیابیاں اور ساختی تبدیلیاں حاصل کی ہیں۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ ہم جس تعلیمی طاقت کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں، وہ سوشلسٹ خصوصیات کے حامل چینی معاشرے کی تعلیمی طاقت ہے۔ اس میں مضبوط نظریاتی رہنمائی، افرادی قوت کی مسابقت، سائنسی و تکنیکی حمایت، عوامی بہبود کی ضمانت، معاشرتی ہم آہنگی اور بین الاقوامی اثر و رسوخ ہونا چاہیے۔

ایسی تعلیمی طاقت کی تعمیر کے لیے ہمیں مکمل طور پر ایک مضبوط نظریاتی و اخلاقی تعلیمی نظام، منصفانہ اور معیاری بنیادی تعلیمی نظام، خود انحصار اور اعلیٰ معیار کا اعلیٰ تعلیمی نظام، صنعت اور تعلیم کے انضمام پر مبنی پیشہ ورانہ تعلیمی نظام، اختراع پر مبنی سائنسی و تکنیکی حمایتی نظام، اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل اساتذہ کا نظام، کھلے پن اور باہمی تبادلے پر مبنی بین الاقوامی تعاون کا نظام تشکیل دینا ہوگا۔

 

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں